ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان افغانستان کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا

پاکستان افغانستان کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا

Sat, 25 Mar 2017 12:11:34    S.O. News Service

اسلام آباد،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی دفتر خارجہ نے اپریل میں روس میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کرتے کہا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ بہت جلد کر لیا جائے گا کہ ان کثیر ملکی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کس سطح پر کی جائے گی۔تاہم انھوں نے ان مذاکرات میں طالبان کی شرکت اور اس سلسلے میں پاکستانی کردار کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کرتے کہا کہ طالبان کو ان مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے یا نہیں، یہ بات تو میزبان ملک ہی بتا سکتا ہے۔

نفیس زکریا نے طالبان کو ان مذاکرات میں شرکت پر راضی کرنے کے سلسلے میں طالبان وفد کے پاکستان کے حالیہ دورے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا۔ان خبروں میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ان مذاکرات میں شریک ہونے پر راضی کرنے کے لیے طالبان کے ایک وفد سے بات چیت کی ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا پرجوش حامی ہے اور اس سلسلے میں ہر کوشش میں شامل ہو گا۔


Share: